آئی ایم ایف نے گردشی قرضہ کنٹرول نہ ہونے پرسخت تشویش کا اظہار کیا ہے، گردشی قرض میں 150 ارب روپے کا اضافہ ہوگیا ہے جبکہ رواں مالی سال کے اختتام تک پاورسیکٹرکا گردشی قرضہ 25 سوارب روپے تک پہنچنے کاخدشہ ہے۔ **ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے گردشی قرضہ کنٹرول نہ ہونےپرسخت تشویش کا اظہار کیا ہے جبکہ رواں مالی سال پاورسیکٹرکا گردشی قرضہ 2310 ارب پرکنٹرول کرنا تھا۔ذرائع کے مطابق گیس سیکٹرگردشی قرضہ، ٹیرف ریبیسنگ بروقت کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی تھی۔ دوسری جانب آئی ایم ایف نےوزارت توانائی سےگردشی قرضہ پر پلان مانگ لیا۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے آئندہ مالی سال کیلئے پاور،گیس ٹیرف میں اضافہ پرپلان مانگا ہے جبکہ آئی ایم ایف مشن کے ساتھ وزارت توانائی حکام سے مزید مذاکرات جاری ہیں۔