دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے اور ٹی 20 پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کردی۔
آئی سی سی کے مطابق ون ڈے بیٹرز میں قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم 880 پوائنٹس کے ساتھ بدستور پہلے نمبر پر برقرار ہیں۔
جنوبی افریقا کے وین ڈر ڈسن 777 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور پاکستان کے امام الحق تیسرے اور فخر زمان پانچویں نمبر پر براجمان ہیں۔ چوتھے نمبر پر بھارت کے شبمان گل ہیں۔