انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم کے مطابق اسرائیل نے جنوبی لبنان میں پانچ قصبوں اور دیہاتوں میں رہائشی عمارتوں پر حملوں میں آتش گیر سفید فاسفورس گولے استعمال کیے جو عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے اور جرم ہے۔ہیومن رائٹس واچ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سفید فاسفورس کیمیکل انسانی گوشت اور ہڈیوں کو جلا سکتا ہے اور عمارتوں کو آگ لگا سکتا ہے۔ مقامی آبادی نے فاسفورس کے استعمال کی تصدیق کی ہے۔ سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی مختلف تصاویر اور ویڈیوز لبنان کے مختلف علاقوں میں رہائشی عمارتوں پر سفید فاسفورس کے گولے گرتے دکھائی دے رہے ہیں۔اسرائیلی فوج نے بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ کیمیکل کو صرف اسموک اسکرین کے طور پر استعمال کیا گیا ہے شہریوں کو نشانہ بنانے کے لیے اس کا استعمال نہیں کیا۔