وفد میں شریک سینیٹربشری انجم نے بتایا کہ جیل میں عافیہ سے تین گھنٹے طویل ملاقات کی،ڈاکٹر عافیہ صدیقی نے جیل میں درپیش مشکلات سے آگاہ کیا،ڈاکٹر عافیہ نےکہا مجھے اب بھی انصاف ملنے کی امید ہے ۔
سینیٹر بشریٰ انجم نے بتایا کہ پاکستانی وفد نے کانگریس اور امریکی محکمہ خارجہ سے بھی ملاقات کی ہے،عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے امریکی حکام سے گفتگو مثبت رہی ہے۔وفد نےامریکی حکام سے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کی اپیل کردی۔
پاکستانی وفد نے امید ظاہر کی کہ امریکی حکومت بیس جنوری سے قبل عافیہ صدیقی کو رہا کردے گی۔