وزیراعظم یوتھ پرگرام کے چیئرمین رانا مشہود نے کراچی کے دورے کے موقع پر این ای ڈی یونیورسٹی اور جامعہ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان خود کہتے تھے کہ ہم آئی ایم ایف کے ساتھ اگر کھڑے نہ ہوئے تو پاکستان دیوالیہ ہو جائے گا جب ان کی حکومت گئی تو پھر وہی شوکت ترین پنجاب اور خیبرپختونخوا کے وزرائے خزانہ کو کہتا ہوا پایا گیا کہ آئی ایم ایف کی ڈیل کو سبوتاژ کرو۔
ان کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں کے عسکری ونگ پر پابندی لگانی چاہیے، پی ٹی آئی کو 9 مئی والے واقعے پر معافی مانگنی چاہیے، پاکستان مخالف قوتیں ناکام ہوں گی، سیاست کا حق سب کو ہے لیکن دہشت گردی کی اجازت کسی کو نہیں ہے، پاکستان کا مستقبل تابناک ہے۔انہوں نے کہا کہ 2018 تک جب ہم ہر سال ہائر ایجوکیشن کا بجٹ بڑھا رہے تھے اور جب نواز شریف صاحب کو ایک جھوٹے مقدمے میں نااہل کر کے پاکستان کی بدقسمتی کا اغاز کیا گیا تو کیا کسی نے یہ آواز اٹھائیرانا مشہود نے کہا کہ پچھلے 6 سال کے اندر جو ہائر ایجوکیشن کو پیسہ نہیں دیا گیا وہ کیوں نہیں دیا گیا، کیا کسی نے یہ آواز اٹھائی، آئی ایم ایف کی وہ سخت ڈیل جو شوکت ترین صاحب کر کے گئے تھے اس کے اوپر کیا قوم نے احتجاج کیا۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے اندر ہمیں تو آئے ہوئے ابھی 100 دن ہوئے ہیں اور ہم نے 100 دن کے اندر ہمارا سب سے بڑا چیلنج یہ تھا کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے فنڈز کے اوپر کٹ لگ رہی تھی لیکن شہباز شریف نے اسٹینڈ لیا اور کہا کہ ایک پیسہ نہیں کاٹوں گا۔انہوں نے کہا کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن کا یہ سال ہمارے لیے سخت ہے تاہم اس کو ہم نے مینٹین رکھا ہے، اگلے برسوں کے اندر تعلیم سے متعلق ہماری جو کمٹمنٹس حکومتوں میں رہی ہیں پاکستان کے نوجوانوں کے ساتھ وہ اپ کو پوری ہوتی نظر آئیں گی۔