صدرمملکت اوروزیراعظم نے ایرانی صدرابراہیم رئیسی کے انتقال پرگہرے دکھ اورافسوس کا اظہارکرتے ہوئے پاکستان میں یوم سوگ کا اعلان کردیا جبکہ قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔صدرآصف علی زرداری نے کہاکہ مسلم امہ کیلئے خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ امت مسلمہ کے اتحاد کے بڑے حامی کے انتقال سے عالم اسلام ایک عظیم رہنما سے محروم ہوگیا۔انہوں نے کہا کہ ایرانی صدر فلسطینی اور کشمیری عوام سمیت عالمی سطح پر مسلمانوں کے درد کودل سے محسوس کرتے تھے۔وزیراعظم شہبازشریف نے یوم سوگ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ ماہ ایرانی ایرانی صدراوروزیرخارجہ کی میزبانی قابل مسرت تھی وہ پاکستان کے اچھے دوست تھے۔علاوہ ازیں وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر اطلاعات عطا تارڑ،وزیرداخلہ محسن نقوی سمیت دیگروفاقی کایبنہ اراکین نے بھی گھرے دکھ کا اظہارکیا۔چئیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے المناک موت پراظہارافسوس کرتے ہوئے کہا کہ ہرپاکستانی غمزدہ ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اورچیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے ایرانی پارلیمان، حکومت اورعوام سے یکجہتی کا اظہارکیا کہاکہ مشکل کے گھڑی میں پاکستان ایرانی حکومت اورعوام کے ساتھ کھڑی ہے۔