ایف آئی اے، انٹرپول اور امیگریشن کی مشترکہ کارروائی میں اشتہاری ملزم گرفتار کرلیا گیا۔ جہان خان کے خلاف ڈیڑہ غازی خان میں قتل کا مقدمہ درج ہے۔تفصیلات کے مطابق ملزم جہان خان 2022 میں قتل کرکے بیرون ملک فرار ہوگیا تھا۔ وہ پنجاب پولیس کو مطلوب تھا۔ملزم کےخلاف ڈیرہ غازی خان میں قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ ایف آئی اے، این سی بی انٹرپول نے ملزم کی گرفتاری کے لیے ریڈ نوٹس جاری کیا تھا۔ملزم بین الاقوامی عمان سے پاکستان پہنچا تھا۔ اسے لاہور ایئر پورٹ سے گرفتار کرکے پولیس کے حوالے کردیا گیا۔ ایف آئی اے، این سی بی انٹرپول پاکستان نے گزشتہ 6 ماہ کے دوران سنگین جرائم میں مطلوب 66 ملزمان کو مختلف ممالک سےگرفتارکیا ہے۔ ان پر قتل، اقدام قتل، ڈکیتی، اغوا؎ اور کرپشن کے مقدمات تھے ۔