جاپان پاکستان کو صوبہ خیبرپختوانخوا کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں صحت کی سہولیات کیلئے 99 لاکھ ڈالر سے زیادہ امداد فراہم کرے گا۔
پاکستان اور جاپان کے درمیان گرانٹ کے معاہدے پر دستخط کر دیئے گئے۔ اقتصادی امور ڈویژن کے مطابق گرانٹ کے معاہدے پر سیکرٹری ای اے ڈی اور قائم مقام چاپانی سفیر تاکانو شوئچی نے دستخط کئے۔
معاہدے کے تحت ملنے والی رقم سے صوبہ خیبرپختوانخوا کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں زچہ بچہ کو صحت کی سہولیات فراہم کی جائیں گی ۔ مالی امداد جاپان انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی جائیکا کے ذریعے فراہم کی جائے گی ۔