پاکستان میں قائم جرمن سفارتخانے کی جانب سے سٹوڈنٹ ویزا کے لئے درخواستوں کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا۔پاکستان میں جرمن سفارت خانے نے 21 مئی سے شروع ہونے والے موسم سرما کے سمسٹر 2024-2025 کے لیے سٹوڈنٹ ویزا کی رجسٹریشن کے آغاز کا اعلان کیا ہے۔سفارتخانے کے مطابق وہ 2024 کے سمر سمسٹر کے لیے داخلہ لیٹر والے طلباء کو ایم اے کے آخر تک اپوائنٹمنٹس آفر دینا بند کر دیں گے جبکہ 2024 کے سمر سمسٹر کے لیے 15 مئی کے بعد کا کوئی بھی داخلہ لیٹر خود بخود منسوخ ہو جائے گا اور متاثرہ طلباء کو ای میل کے ذریعے مطلع کیا جائے گا۔یہ اقدام ویزا کے عمل کو ہموار کرنے اور سفارت خانے کو موصول ہونے والی درخواستوں کی بڑی تعداد کو حل کرنے کے لیے اٹھایا جا رہا ہے۔جرمن اداروں سے اسکالرشپ کے حامل درخواست دہندگان اور پی ایچ ڈی طلباء کو ترجیح دی جائے گی جبکہ ایسے طلباء کے لیے ایک خصوصی آن لائن رجسٹریشن کیٹیگری ہے جنہوں نے 3.7 یا اس سے اوپر کا سی جی پی اے حاصل کیا ہے۔درخواست دہندگان کو اپنی ویزا کی درخواست کے لیے دستاویزات کا ایک جامع سیٹ تیار کرنا ہوگا جن میں مختلف فارم، پاسپورٹ اور شناخت کی کاپیاں، تعلیمی ریکارڈ، مالی ذرائع کا ثبوت اور ہیلتھ انشورنس شامل ہیں۔