اک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے میں سیکیورٹی فورسز اور خوارج کے درمیان ہونے والی فائرنگ میں 6 خوارج کو جہنم واصل کر دیا گیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق خوارج کے ساتھ جھڑپ کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے 4 جوانوں نے اپنی جان وطن کے لیے قربان کر دی
خوارج کے ساتھ مقابلے میں شہید ہونے والے جوانوں میں حوالدار نثار حسین، نائیک رشید گل، نائیک عرفان اللہ کان اور سپاہی عثمان رفاقت شامل ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکوریٹی فورسز خوارج کا قلع قمع کرنے اور دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔