جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس میں مزید 9 ملزمان پر فرد جرم عائد کردی گئی ۔ شاہ محمود قریشی اوردیگر نے فرد جرم کی کاپی پر دستخط سے انکارکر دیا۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے اڈیالہ جیل میں سماعت کی۔ بانی پی ٹی آئی کو بھی عدالت لایا گیا۔ عدالت نے شیریں مزاری، طاہر صادق سمیت نو ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی۔
شاہ محمود قریشی، اجمل صابر، سکندر زیب نے دستخط سے انکارکرتے ہوئے مؤقف اپنایا کہ ہمارے خلاف ثبوت ناکافی ہیں۔ پہلے 265 ڈی کی درخواست پرسماعت کی جائے۔
استغاثہ نے علی امین، شبلی فراز، زین قریشی سمیت 23 ملزمان کی ضمانت منسوخی کی درخواست دائر کر دی۔ عدالت نے نوٹس جاری کر کے سماعت انیس دسمبر تک ملتوی کر دی۔