وفاقی وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 15 روپے 39 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 88 پیسے کی کمی کی گئی ہے۔وفاقی وزارت خزانہ سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 7 روپے 54 پیسے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 9 روپے 86 پیسے کی کمی کی گئی ہے۔قیمتوں میں کمی کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 273 روپے 10 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی 274 روپے 8 پیسے، لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 161 روپے 17 پیسے جبکہ مٹی کے تیل کی نئی قیمت 173 روپے 48 پیسے ہوگئیوفاقی وزارت خزانہ کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا۔واضح رہے کہ اس سے قبل یکم مئی کو وفاقی حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 45 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 42 پیسے کمی کی تھی۔یاد رہے کہ گندم، آٹے، گھی کی قیمتوں میں کمی کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی کمی کی گئی ہے۔