اسلام آباد: آئندہ مالی سال کے بجٹ میں سیلز ٹیکس میں اضافہ متوقع ہے جس کے پیش نظر چینی، گھی، چائے کی پتی، ادویات، ملبوسات، الیکٹرونکس مصنوعات، موبائل فونز، ہوم اپلائنسز، درآمدی اشیاء اور میک اَپ کا سامان سمیت سیکڑوں اشیاء مہنگی ہونے کا امکان ہے۔
سیلز ٹیکس کی معیاری شرح میں اضافے کی صورت میں چینی، گھی، چائے کی پتی، نوڈلز، جام جیلی اور میک اَپ کے سامان سمیت سیکڑوں اشیاء مہنگی ہونے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق سیلز ٹیکس کے چھٹے شیڈول میں شامل بڑی تعداد میں اشیاء پر سیلز ٹیکس کی چھوٹ بھی ختم کی جا رہی ہے جس سے بیشتر اشیاء مہنگی ہونے کا امکان ہے۔س کے علاوہ رعایتی ٹیکس و ڈیوٹی کی سہولت بھی واپس لی جا رہی ہے جس سے درآمدی اشیاء مہنگی ہونے کا امکان ہے۔