عدالتی کارروائی کی رپورٹنگ پر پابندی کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کی درخواست پر سماعت ہوئی، جس میں چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے کہ عدالتی کارروائی کی رپورٹنگ پر کوئی پابندی نہیں ہے۔ میڈیا عدالتی کارروائی کو رپورٹ کرسکتا ہے۔ پابندی رپورٹنگ پر نہیں بلکہ غیر ذمے دارانہ رپورٹنگ پر ہے۔ صرف سنسنی خیز ٹکر چلانے پر مسئلہ ہوتا ہے۔
دوران سماعت پیمرا کی جانب سے بھی عدالت میں جواب جمع کروا دیا گیا۔ عدالت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے استفسار کیا کہ کیا وفاقی حکومت کا س معاملے سے تعلق ہے؟، جس پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل نے کہا کہ یہ پیمرا کا معاملہ ہے، وفاقی حکومت کا تعلق نہیں ہے