لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے کے 20 ہزار طلبا کو عید گفٹ کے طور پر موٹرسائیکلیں دینے کے پروجیکٹ کا آغاز کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت اجلاس میں ’چیف منسٹر یوتھ انی شیٹس‘ کے تحت طالب علموں کو 20 ہزار الیکٹرک و پیٹرول موٹرسائیکلیں آسان اقساط اور بغیر سود دینے کے پروجیکٹ کی رجسٹریشن شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
اعلامیے کے مطابق پہلے مرحلے میں فیصل آباد، ملتان، بہاولپور، راولپنڈی اور لاہور میں 19 ہزار پیٹرول جبکہ 1 ہزار الیکٹراک بائیکس دی جائے گی جبکہ دیگر اضلاع میں آبادی کے تناسب سے موٹرسائیکلیں دی جائیں گی۔