تھانہ نشاط آباد کے نواحی علاقےکارہائشی پولیس کانسٹیبل علی حسن اپنے بھائی عبدالرحمان کے ہمراہ جا رہا تھا کہ چونگی اسٹاپ کے قریب گھات لگائے مخالفین نے ان پر فائرنگ کردی۔پولیس کے مطابق فائرنگ سے کانسٹیبل علی موقع پر دم توڑ گیا اور اس کا بھائی شدید زخمی ہوگیا جسے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔واقعہ کے فوری بعد پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کرملزمان کی گرفتاری کیلئے شہر بھر کی ناکہ بندی کردی گئی۔
پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ زرعی زمین کے تنازع پر پیش آیا، فائرنگ کرنے والا ملزم رضوان رشید پولیس کو دیگر کئی مقدمات میں مطلوب ہے، پولیس نے لاشیں پوسٹمارٹم کیلئے اسپتال منتقل کردیں۔