قصور پولیس کا نیا کارنامہ سامنے آگیا، مرحوم شحص پر بجلی چوری کا مقدمہ درج کر لیا۔
پنجاب کے ضلع قصور کے تھانہ کھڈیاں کی پولیس نے مرحوم شہری کے گھر پر دھاوا بول دیا، پولیس اہلکاروں نے عدت میں بیٹھی خاتون کے ساتھ بدتمیزی بھی کی۔مرحوم شخص کے یتیم بچے نے کہا کہ بجلی کے بل کا مسئلہ حل ہوچکا ہے، اس کے باوجود پولیس کی جانب سے چھاپہ مارا گیا، پولیس حکام معاملے کا فوری نوٹس لیں۔