پولیس نے واقعے کا مقدمہ متاثرہ خاتون وردہ کی درخواست پر درج کرلیا جبکہ مقدمے میں پارلر مالکن عروسہ، ملازمین کنزہ، ثنا اور مبشرہ نامزد ہیں۔ایف آئی آر کے متن کے مطابق متاثرہ خاتون نے کپڑے تبدیلی کے دوران خفیہ بنی ویڈیو اسکرین پر دیکھ لی تھی۔واضح رہے کہ پہلا واقع جوہر ٹاون کے علاقے میں ہاسٹل میں خواتین کی نازیبا وڈیو بنانے کا پیش آیا تھا جبکہ دوسرا واقع بیوٹی پارلر میں پیش آیا۔