وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سب انسپکٹر نے ٹریفک اسسٹنٹ کو سڑک پر رسیوں سے باندھ کر کمر میں ڈنڈے اور جبڑوں پر ٹھڈے مارے۔لانیوز کی رپورٹ کے مطابق چند روز قبل ٹریفک اسسٹنٹ کے دوست پر ہوائی فائرنگ کے مقدمے میں قبضے میں لیے گئے 15 ہزار، موٹر سائیکل، گھڑی، موبائل فون اور قیمتی لائسنسی پسٹل واپسی کے لیے سب انسپکٹر نے ناکہ پر بلایا لیکن سب انسپکٹر عندلیب قبضے میں لیے گئے کاغذات واپسی دینے کے لیے مختلف حیلے بہانے بنا رہا تھا اور مزید پیسوں کی ڈیمانڈ کرتا رہا۔