ایف آئی آر کے مطابق بیوٹی پارلر مالکن کے موبائل سے پارلر میں آنے والی متعدد لڑکیوں کی نیم برہنہ تصاویر برآمد ہوئیں۔ملزمہ رخسانہ نے مختلف واٹس ایپ گروپس میں بھی تمام تصاویریں شیئر کیں۔ سائبر کرائم یونٹ لاہور نے تحقیقات مکمل ہونے پر تھانہ نواب ٹاون میں مقدمہ درج کروایا۔مقمدمہ ابتدائی طور پر پیکا ایکٹ کے تحت درج کیا گیا تھا تاہم بعد میں پولیس نے مذکورہ دفعات حذف کرتے ہوئے کہا کہ ملزمہ کیخلاف تعزیرات پاکستان کی دفعات کے تحت انویسٹی گیشن کی کارروائی یکسو کی جائے گی۔