پولیس کے مطابق واقعہ ہربنس پورہ میں پیش آیا جہاں مبینہ طور پر اتائی ڈاکٹر کے غلط انجکشن سے لڑکی جاں بحق ہوگئی۔ پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ اتائی ڈاکٹر گل فشاں کے خلاف درج کرلیا گیا اور ملزمہ کو گرفتار کرکے کلینک سیل کردیا گیا۔پولیس کے مطابق مبینہ طور پر انجکشن سے ہلاک ہوئی 24 سالہ سحرش کا پوسٹ مارٹم کروایا جارہا ہے۔دوسری جانب ورثاء کا کہنا ہے کہ پولیس نے مقدمے میں قتل کے بجائے حادثاتی موت کی دفعات لگادیں، دفعہ 322 کا فائدہ ملزمہ گل فشاں کو پہنچے گا۔