پولیس نے خاتون کو اغوا کر کے کھیتوں میں لے جا کر زیادتی کرنے والے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
اے ایس پی ڈیفنس لاہور عثمان عزیز میر نے بتایا کہ فیکٹری ایریا پولیس کو خاتون سے زیادتی کی درخواست موصول ہوئی اور خاتون کی مدعیت میں دو ملزمان کے خلاف فوری مقدمہ درج کیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ ایس پی کینٹ اویس شفیق کی ہدایت پر ملزمان کو گرفتار کرنے کے لیے ٹیم فوری تشکیل دی گٸی اور چند گھنٹوں کی کاوش سے پولیس ٹیم کے ہمراہ ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ملزمان کی فوری گرفتاری پر ایس پی کینٹ لاہور اویس شفیق نے اے ایس پی ڈیفنس، ایس ایچ او فیکٹری ایریا وجیہہ الحسن اور پولیس ٹیم کو شاباش دی اور کہا کہ خواتین کے جنسی استحصال میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جاٸے گا۔