لاہور: کراچی سے لیٹ آکر بزنس ایکسپریس اور کراچی ایکسپریس آج لاہور سے تاخیر سے روانہ ہوں گی۔ بزنس ایکسپریس 34-ڈاون لاہور سے کراچی کیلئے سہ پہر 4 بجے کی بجائے 5 بجکر 15 منٹ پر لاہور سے روانہ ہوگی. کراچی ایکسپریس 16-ڈاون لاہور سے کراچی کیلئے 6 بجے کی بجائے شام 6 بجکر 45 منٹ پر لاہور سے روانہ ہوگی.لاہور: کراچی، کوئٹہ، راولپنڈی سمیت دیگر شہروں کو جانے والی باقی تمام ٹرینیں اپنے مقررہ اوقات کار کے مطابق رواں دواں ہیں ڈی ایس ریلوے لاہور محمد حنیف گل کی ہدایت پر مسافروں کی سہولت کے پیش نظر پسنجر فیسیلی ٹیشن عملہ ہمہ وقت سٹیشن پر موجود ریے گا۔ مزید معلومات اور اپڈیٹ کیلئے ریلوے انکوائری نمبر 117-042 پر رابطہ کریں۔