اسلام آباد میں مبینہ غفلت، ملی بھگت یا کمزوری کا واقعہ سامنے آیا ہے، تھانہ بنی گالہ سے حوالاتی فرار ہوگیا، تھانیدار کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ایف آئی آر کے مطابق حوالاتی اغواء اور قتل کے الزام میں جسمانی ریمانڈ پر تھا، ملزم کے فرار ہونے پر ایس ایچ او کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ مقدمہ میں 4 پولیس ملازمین بھی نامزد ہیںایف آئی آر کے متن میں بتایا گیا کہ ملزم نے سریے کی مدد سے حوالات کا تالا توڑا اورتھانے کی چار دیواری سے باہر نکل کر فرار ہو گیا۔