فصیلات کے مطابق لاہور کے شہری مردہ گوشت کھانے سے بچ گئے کیونکہ مجاہد اسکواڈ ناکہ شیرا کوٹ 10 من مرده جانور کا گوشت برآمد کرلیا۔ترجمان پولیس کے مطابق مردہ جانور کے گوشت کی سپلائی کرنیوالے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ایس پی مجاہد زوہیب رانجھا نے بتایا کہ ملزم ننکانہ صاحب سے گاڑی میں مردہ گوشت لاہور منتقل کر رہا تھا۔پولیس نے مضر صحت گوشت تلف کر کے کارروائی سے متعلق محکمہ فوڈ کے حوالے کردیا جبکہ ملزم چاند کو قانونی کارروائی کیلئے تھانہ شیراکوٹ کے حوالے کردیا۔ایس بی مجاہد زوہیب رانجھا کا کہنا ہے کہ داخلی، خارجی راستوں کی سخت مانیٹر نگ کیلئے مؤثر اقدامات اور ناکوں پر سپروائزری آفیسرز کی زیرنگرانی سخت سیکیورٹی کا عمل جاری ہے۔