لیسکو نےمیٹرزکی کمی پورا کرنے کیلے ہنگامی اقدامات اُٹھاتے ہوئےپہلےمرحلےمیں 18 ہزارسنگل فیزمیٹرز جاری کر دیئے۔
ترجمان لیسکو کا کہنا ہےکہ شعبہ مٹیریل منیجمنٹ کی جانب سے18 ہزارسنگل فیزمیٹرز جاری کیے گئے ہیں، 4 اکتوبر تک ڈیمانڈ نوٹس جمع کرانے والے تمام صارفین کومیٹرز فراہم کیے گئے ہیں۔
ترجمان لیسکو کا کہنا ہےکہ لیسکوکی جانب سےمزید میٹرز جاری کئے جائیں گے،لیسکو کے پاس تھری فیز میٹرز کی کوئی کمی نہیں ہے،2جنوری تک ڈیمانڈ نوٹس جمع کرانے والےتمام صارفین کوتھری فیزمیٹرزجاری کیے گئے ہیں۔