سکھر، شکار پور، گھوٹکی اور دیگر ملحق علاقوں میں لُوٹ مار کی وارداتوں کے دوران اب بچوں کو بھی اغوا کیا جارہا ہے۔ دوسری طرف انتہائی سفّاکی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میت لے جانے والوں کو بھی لُوٹنے سے گریز نہیں کیا جارہا۔تین دن قبل پنو عاقل میں ڈکیتی کے دوران ڈاکو سات سالہ محمد حسین آرائیں کو اغوا کرکے لے گئے۔ بچے کے والدین غم سے نڈھال ہیں۔ کسمن محمد حُسین کے اغوا پر پنو عاقل سراپا احتجاج ہے۔سول سوسائٹی کا مطالبہ ہے کہ حکومت مغوی محمد حسین کو رہائی دلاکر ریاستی عملداری بحال کرے۔ ایسے واقعات کی روک تھام کے بھی اقدامات کیے جائیں۔پاکپتن میں ڈاکوؤں نے میت لے جانے والی ایمبولینس میں سوار افراد کو لُوٹنے کی کوشش کی۔ پولیس کے مطابق ڈاکو ایمبولینس میں سوار افراد کو لُوٹ رہے تھے کہ ساتھیوں کی فائرنگ سے ایک ڈاکو تنویر ہلاک ہوگیا۔ اس کا تعلق تاندلیانوالا سے تھا۔ ملزم 11 سے زیادہ مقدمات میں مطلوب تھا۔ پولیس اس کے ساتھیوں کو تلاش کر رہی ہے۔