دوران ڈیوٹی وفات پانے والے ملازمین کی 12 بیواؤں کو انشورنس کی رقم ادا کر دی گئی انشورنس کے چیک وصول کرکے بیواؤں نے ڈی ایس ریلوے کا شکریہ ادا کیا۔ملازمین کے حقوق کے تحفظ کیلئے کوشاں ہیں۔ ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے محمد حنیف گللاہور ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے لاہور محمد حنیف گل نے بیواؤں میں انشورنس کے چیک تقسیم کیے۔ تفصیلات کے مطابق دوران ڈیوٹی وفات پانے والے ملازمین کی 12 بیواؤں کو انشورنس کی رقم ادا کر دی گئی۔ انشورنس چیک تقسیم کے حوالے سے ڈی ایس آفس کے کمیٹی روم میں دوران فرائض ادا کرتے ہوئے وفات پانے والے ریلوے ملازمین کی بیواؤں میں ڈی ایس ریلوے محمد حنیف گل نے خود چیک تقسیم کیے جبکہ اس موقع پر ڈویژنل پرسانل آفیسر سید محمد علی ذیشان زیدی بھی موجود تھے۔ انشورنس کے چیک وصول کرکے بیواؤں نے ڈی ایس ریلوے کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر ڈی ایس ریلوے لاہور کا کہنا تھا کہ ملازمین کے حقوق کے تحفظ کیے کوشاں ہیں۔