اے ٹی سی کےجج ابوالحسنات ذوالقرنین نے 32ملزمان کے خلاف کیس کی سماعت کی،شناخت پریڈ پر بھیجےگئے 32ملزمان رات گئےاسلام آبادکی انسداددہشت گردی عدالت میں پیش کیاگیا،جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے خبردار کیا کہ دوبارہ گرفتار کیا تو پولیس والوں کو ہتھکڑی لگوا دوں گا۔
تفتیشی افسر نےکہا کہ ملزمان کو 25 نومبر کو گرفتار کیا گیا،ان کی شناخت پریڈ نہ ہو سکی، ملزمان کے 30، 30 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کیا جائے۔
وکیل انصر کیانی نےکہا ملزمان کی شناخت پریڈ بھی نہیں اور پولیس برآمدگی کے لیےریمانڈ مانگ رہی ہے،
عدالت نےکمرۂ عدالت میں 32 ملزمان کی ہتھکڑیاں کھلوا کر کیسز سے ڈسچارج کر دیا۔،تھانہ مارگلہ اور تھانہ آئی نائن کے مقدمات میں گرفتار ملزمان کو ڈسچارج کیا گیا