رکن صوبائی اسمبلی نے رپورٹ پیش کرتے ہوئے ایوان کو بتایا کہ خیبرپختونخوا ہاؤس میں نقصانات کا تخمینہ 3 کروڑ روپے سے زائد ہے، وزیراعلیٰ کے گمشدہ سامان کا تخمینہ 35 لاکھ روپے ہے، وزیراعلیٰ کی 25 لاکھ روپے مالیت کی ایم فور رائفل، 6 لاکھ کا آئی فون، ڈیڑھ لاکھ روپے کی بلٹ پروف جیکٹ غائب ہوئی، کے پی ہاؤس سے سرکاری اسلحہ، موبائل اور نقدی بھی غائب ہوئی۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کی گاڑیوں کو ہونے والے نقصان کا تخمینہ 10 لاکھ روپے لگایا گیا ہے، کے پی ہاؤس سے 45 لاکھ روپے مالیت کے گیس ماسک، موبائل فونز اور موبائل بینک بھی غائب ہوئے، سی ایم سیکرٹریٹ کے اسٹاف سے اسلحہ گمشدگی، گاڑیوں کے نقصان اور دیگر سامان کی گمشدگی کا تخمینہ 40 لاکھ 50 ہزار لگایا گیا ہے۔