26 نومبر کو شر پسندی کا شکار ہونے والا پاکستان رینجرز پنجاب کا ایک اور اہلکار شہید ہوگیا۔
25 اور 26 نومبر کو احتجاج کی آڑ میں پرتشدد کاروائیوں میں شدید زخمی ہونے والے 37 سالہ پاکستان رینجرز پنجاب کے لانس نائیک محمد تنویر کومہ کی حالت میں تھے ۔
نارووال سے تعلق رکھنے والے لانس نائیک محمد تنویر شہید نے 17 سال تک دفاع وطن کا مقدس فریضہ سر انجام دیا جبکہ انکے سوگواران میں اہلیہ، 2 بیٹے اور تین بیٹیاں شامل ہیں۔
25/26 نومبر کواحتجاج کی آڑمیں پی ٹی آئی کارکنان نے پرتشدد حملے کیے جس کے دوران ناقابل تلافی نقصان پہنچایا گیا۔
پی ٹی آئی کے شرپسند وں کے حملوں سے رینجرز کے شہید اہلکاروں کی تعداد اب 4 ہو گئی جبکہ متعدد زخمی ہوئے، اس کے علاوہ پنجاب پولیس کے دو اہلکار شہید جبکہ تقریباً 119 اہلکار زخمی ہوئے۔
پرتشدد کاروائیوں کے باعث اسلام آباد پولیس کے 11 اہلکار شدید زخمی ہوئے۔
حکام کے مطابق پرتشدد واقعات اور توڑ پھوڑ کی متعدد ویڈیوز منظرعام پر آ چکی ہیں جن میں کارکنان کو مختلف مقامات پر آگ لگاتے دیکھا گیا ہے جبکہ ایسے عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔