(رپورٹمحمد رمضان لانیوز)انچارج ریسکیو 15 شنگرف زیب اور ان کی ٹیم تصور عباس محرر ریسکیو 15 نے ہمراہ شاہین نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 144 بوتلیں شراب ’20 لیٹر شراب ،20لیٹرشراب،12 لیٹر شراب برآمد کرکے مُختلف تھانوں میں مقدمات درج کراے جھنگ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد راشد ہدایت کے احکامات پر ریسکیو 15 کی انچارج شنگرف زیب نے ہمراہ اپنی ٹیم منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 144 شراب بوتلیں برآمد کرکے ملزم اشرف قصاب کے خلاف تھانہ کوتوالی میں مقدمہ درج کروا دیا’ملزم اسد کھوکھر سے 20 لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمہ تھانہ سٹی جھنگ ‘ملزم حسنین بھٹی سے 20 لیٹر شراب برآمد کر کےمقدمہ تھانہ سٹی جھنگ ‘اور ملزم قیصر مغل سے 12 لیٹر شراب برآمد کر کے تھانہ کوتوالی مقدمہ درج کروایا اس موقع پر ریسکو 15جھنگ پولیس انچارج شنگرف زیب کا کہنا تھا کہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد راشد ہدایت کے احکامات پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے جھنگ کو منشیات سے پاک کرنا ہمارا مشن ہے کسی بھی شخص کو قانون کو ہاتھ میں لینے کی اجازت ہر گز نہیں دی جائے گی میں اور میری ٹیم دن رات عوام الناس کی خدمت میں کوشاں ہیں اگر آپ اپنے اردگرد کسی بھی مشکوک شخص کو دیکھیں تو فوری ریسکیو 15 پر اطلاع دیں۔