آفیشل سیکرٹ کی خصوصی عدالت میں غیر ملکی سفیر کو خفیہ دستاویزات فراہم کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی۔ اے ایس آئی اسلام آباد پولیس ظہور احمد کیخلاف الزام ثابت ہوگیا۔جج طاہر عباس سپرا نے ظہور احمد کو تین سال سزا کا حکم سنا دیا۔ فیصلہ آنے پر پولیس نے ظہور احمد کو کمرہ عدالت سے گرفتار کرلیا۔