سعودی وزارت داخلہ کے مطابق کسی بھی طرح کے وزٹ ویزے پر مکہ مکرمہ میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور آج سے صرف حج ویزے کے حامل افراد کو ہی مکہ مکرمہ میں داخلہ دیا جائے گا۔سعودی وزارت داخلہ نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ مکہ میں موجود وزٹ ویزے کے حامل افراد فوری طور پر وہاں سے نکل جائیں۔