پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے یوم تکبیر (28 مئی) کی مناسبت سے جاری پیغام میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور افواج نے “یوم تکبیر” کی 26ویں سالگرہ پر قوم کو مبارکباد پیش کی ہے۔آئی ایس پی آر نے کہا کہ یہ اہم موقع 1998 میں پاکستان کے جوہری تجربات کی تاریخی کامیابی کی یاد دلاتا ہے، جس نے کامیابی سے قابل اعتبار کم از کم ڈیٹرنس قائم کیا اور خطے میں طاقت کا توازن بحال کیامیے میں کہا گیا ہے کہ مسلح افواج اور قوم ان تمام لوگوں کی غیر متزلزل لگن اور بے لوث قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہے جنہوں نے اس شاندار کارنامے میں اپنا حصہ ڈالا، اس خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کے لیے اپنی زندگیاں وقف کرنے والے سائنسدانوں، انجینئرز اور حکام قوم اور اس کی مسلح افواج کے شکر گزار اور تعریف کے مستحق ہیں۔