تفصیلات کے مطابق آرگنائزڈکرائم یونٹ لاہور نے ڈی آئی جی او سی یو عمران کشور نے سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کی ہدایت کی۔ڈی آئی جی کی ہدایت پر آرگنائزڈ کرائم یونٹ ماڈل ٹاؤن نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے بکرے چھیننے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا، ملزمان کی شناخت ضمیر علی اور عامر کے ناموں سے ہوئی ہے۔ڈی ایس پی سید حسین حیدر نے گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ملزمان نے چند روزقبل سمن آباد کے علاقےسے گن پوائنٹ پرشہری سے بکرے چھینے اور فرار ہوگئے تھے، تفتیش کے دوران ملزمان نے دس سے زائد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ملزمان کو پیشہ ورانہ صلاحیتوں، جدید ٹیکنالوجی اور پبلک ریلیشن شپ کی مدد سے مختصر وقت میں گرفتار کیا گیا، اب انہیں پراسیکیوشن پارٹنر شپ کی مدد سے سخت سزا دلوائی جائے گی