ڈیرہ اسماعیل خان ایئر پورٹ کے روٹ کو عارضی طور بندش کا حکم نامہ جاری کر دیا گیا، ایئر ٹریفک کنٹرولرز کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے۔
ڈیرہ اسماعیل خان اور اسلام آباد کے درمیان روٹ نمبر J183 کو بند کیا گیا ہے، عارضی طور اسلام آباد سے ڈیرہ اسماعیل خان ایئرپورٹ کے روٹ کو 6 ماہ کے لیے بند کیا گیا ہے۔
سی اے اے نوٹم کے مطابق حکم نامے پر یکم جولاٸی سے اطلاق شروع ہوگا، بندش یکم دسمبر تک کی گٸی ہے۔