ڈی ایس ریلوے لاہور محمد حنیف گل کی ہدایت پر واجبات کی ریکوری کے حوالے سے آپریشن۔ریکوری آپریشن بادامی باغ کے علاقے میں شیل پمپ اور پلازے کے خلاف کیا گیا۔ڈپٹی ڈی ایس بشری رحمان کی قیادت میں آپریشن کے نتیجے میں 30 لاکھ روپے وصول کیے گئے۔واجبات کی عدم ادائیگی پر سخت ایکشن لیا جائے گا۔ ڈی ایس ریلوے محمد حنیف گل۔واجبات کی وصولی پر ڈی ایس ریلوے نے ریکوری ٹیم کو شاباش دلاہور (پریس ریلیز) ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے لاہور محمد حنیف گل کی خصوصی ہدایت پر واجبات کی وصولی کے حوالے سے آپریشن کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ریکوری آپریشن بادامی باغ کے علاقے میں شیل پمپ اور پلازے کے خلاف کیا گیا۔ ڈپٹی ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ آپریشن بشری رحمان کی قیادت میں نادہندگان کے خلاف آپریشن کے نتیجے میں90 لاکھروپے وصول کر لیے گئے۔ نادہندگان کے خلاف ریکوری آپریشن کے حوالے سے ڈی ایس ریلوے کا کہنا تھا کہ
واجبات کی عدم ادائیگی پر سخت ایکشن لیا جائے گا اور ریلوے واجبات کی پائی پائی وصول کی جائے گی۔ گرم ترین موسم میں ناہندگان کے خلاف ریکوری آپریشن کرنے پر ڈی ایس ریلوے نے ریکوری ٹیم کو شاباش دی۔ ریکوری آپریشن کے موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر پراپرٹی اینڈ لینڈ ریاض محمود لاشاری، ایس پی ریلوے پولیس رانا افتخار، اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینیئر چوہدری تنویر اختر کے علاوہ ایس ایچ او ریلوے پولیس اور سیکشنل ورکس آف انسپیکٹرز بھی موجود تھے۔
ڈی ایس ریلوے لاہور محمد حنیف گل کی ہدایت پر واجبات کی ریکوری کے حوالے سے آپریشن۔
Leave a comment