یونان میں گزشتہ دنوں کشتیوں کو حادثے میں جاں بحق پاکستانیوں کی مجموعی تعداد 40 تک پہنچ گئی۔
یونانی کوسٹ گارڈز نے سمندر میں ریسکیو آپریشن ختم کردیا اور کہا کہ لاپتا افراد کو مردہ تصورکیا جائے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ یونان میں3 مختلف کشتی حادثوں میں35 پاکستانیوں کےجاں بحق ہونےکی اطلاعات ہیں اور مجموعی تعداد 40 تک پہنچ گئی۔
سرکاری ذرائع نے بتایاکہ لیبیا میں ابھی بھی کم وبیش 5 ہزار پاکستانی موجود ہیں اور یورپ جانے کے خواہشمند یہ افراد مختلف پاکستانی ولیبیا کےایجنٹوں کے پاس ہیں۔
خیال رہے کہ تین روز قبل یونان کےجزیرہ کریٹ کے جنوب میں کشتیاں الٹنےکا واقعہ پیش آیا تھا جس میں 5 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی تھی جن میں ایک پاکستانی شہری بھی تھا۔
اس کے بعد گزشتہ روز مزید 4 پاکستانیوں کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی تھی اور درجنوں لاپتہ تھے۔ کشتیاں الٹنےکے واقعےمیں بچائےگئے افراد میں سے 47 پاکستانی شامل ہیں۔